شرعی سوال و جواب

حدیث : حیاء سراسر خیر ہی خیر ہے، کی تخریج

سوال

کیا درج ذیل حدیث ، احادیث کی کتابوں میں موجود ہے ؟ رہنمائی فرمائیں:

’’رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا:” حیاء سراسر خیر ہی خیر ہے‘‘۔

جواب

مذکورہ روایت  کئی کتب ِ حدیث میں موجود ہے، صحیح مسلم کا حوالہ ملاحظہ فرمائیے:

“عن إسحاق – وهو ابن سويد – أن أبا قتادة حدث قال:  كنا عند عمران بن حصين فى رهط منا، وفينا بشير بن كعب ،فحدثنا عمران يومئذ، قال:  قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-:  « الحياء خير كله». قال أو قال «الحياء كله خير»”.

(أخرجه الامام مسلم في صحيحه في باب شعب الايمان (1/ 47) برقم (166)، ط. دار الجيل بيروت ، دار الأفاق الجديدة ـ بيروت)

ترجمہ:”  حضرت عمران بن حصین  رضی اللہ عنہ نے  فرمایا : جناب ر سول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ” حیا بھلائی ہے پوری کی پوری“۔۔۔ (یا یہ الفاظ فرمائے): ”حیا سراسر  بھلائی ہے“۔”

فقط والله اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
تخریجِ احادیث
2025-10-12 16:32:26

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔