شرعی سوال و جواب
حرم نام کا مطلب
سوال
حرم نام کاکیا مطلب ہے ؟ میں نے اپنی بیٹی کا نام رکھاہے۔
جواب
واضح رہے کہ “حرم” عربی لفظ ہے اور “قابل احترام” کے معنی میں ہے،عرف میں مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کی سرزمینوں میں سے ہرایک کو “حرم” اور مشترکہ طور پر “حرمین” کہا جاتاہے،،لہذا لڑکی کا حرم نام رکھنا معنی کے اعتبار سے جائز ہے، البتہ شرعی عرف میں “حرم” مخصوص ومقدس جگہ کا نام ہونے کی وجہ سے ذہن اسی طرف منتقل ہوتا ہے،لہذا بہتر یہ ہے کہ صحابیات رضی اللہ عنہن یا نیک مسلمان خواتین کے ناموں پر بچیوں کے نام رکھے جائیں۔
(مصباح اللغات، ص:۹۱۹و ۱۴۹،ط: مکتبہ سید احمد شہید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 05:53:10
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
