شرعی سوال و جواب

حسنات نام کا مطلب

سوال

حسنات نام کا کیا مطلب ہے؟

جواب

واضح رہے کہ  لفظ  ‘حسنات’ یہ       ‘الحسنة ‘  کی جمع ہے۔ اس کا معنی ہے  بھلائی ،  نیکی چاہے وہ قولا  ہو  یا  فعلا،  اور اس کا معنی صدقہ   اور   نعمت  کے بھی  آتے ہیں۔لہذا مذکورہ معانی  کے عتبار سے یہ نام  رکھنا درست ہے۔ تاہم بہتر یہ ہے کہ اس کے بجائے  صحابہ کرام اور  صحابیات کے ناموں میں سے کسی کے نام  پر نام رکھ لیا جائے۔

لسان  العرب میں ہے:

“والحسنة : ضد السيئة. وفي التنزيل  العزيز: مَن جَاءَ بِالْحَسَنَةِ فَلَهُ عَشْرُ أَمْثَالِهَا ؛ ‘والجمع حسنات’ ولا یکسر”.

(لسان العرب، ج3، ص179، ط:داراحیاء التراث العربی، وکذا فی القاموس الوحید، ص340، ط:ادارة اسلاميات)

فقط والله اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-30 17:48:33

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔