شرعی سوال و جواب

حضرت ابراہیم علیہ السلام آگ میں کتنے دن رہے؟

سوال

حضرت ابراہیم علیہ السلام آگ میں کتنے دن رہے؟

جواب

روایات کے مطابق حضرت ابراہم علیہ السلام آگ میں سات دن رہے۔

تفسیر قرطبی میں ہے:

فأقام في النار سبعة أيام لم يقدر أحد أن يقرب من النار، ثم جاءوا فإذا هو قائم يصلي. وقال المنهال بن عمرو قال إبراهيم:” ما كنت أياما قط أنعم مني في الأيام التي كنت فيها في النار”.

(سورۃ الأنبياء، ج:11، ص:303، ط:دار الكتب المصرية)

معارف القرآن میں ہے:

“تاریخی روایات میں ہے کہ حضرت ابراہیم علیہ السلام اس آگ میں سات روز رہے اور وہ فرمایا کرتے تھے کہ مجھے عمر میں کبھی ایسی راحت نہیں ملی جتنی ان سات دنوں میں حاصل تھی۔”

(سورۃ الانبیاء، ج:6، ص:202، ط:مکتبہ معارف القرآن)

فقط واللہ أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


تاریخ و سیر
انبیاء کرام علیہم السلام کے واقعات
2025-09-27 15:49:05

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔