شرعی سوال و جواب

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم ولادت؟

سوال

حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ کا یوم ولادت؟

جواب

حضرت سیدنا علی رضی اللہ عنہ راجح قول کے مطابق بعثتِ نبوی سے دس سال قبل مکہ مکرمہ میں پیدا ہوئے،تاہم آپ رضی اللہ عنہ کی ولادت کے دن اور تاریخ کے حوالے سےکوئی راجح اور یقینی بات مستند کتب میں موجود نہیں ہے۔

الإصابة في تمییز الصحابة میں ہے:

“علي بن أبي طالب الهاشمي رضي الله عنه بن عبد المطلب بن هاشم بن عبد مناف القرشي الهاشمي أبو الحسن. أول الناس إسلاما في قول كثير من أهل العلم. ولد قبل البعثة بعشر سنين على الصحيح، ‌فربي ‌في ‌حجر النبي صلى الله عليه وسلم و لم يفارقه.”

(العين بعدها اللام، ج4، ص464، ط:دار الكتب العلمية)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


تاریخ و سیر
عہد صحابہ کے واقعات
2025-10-08 00:36:31

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔