شرعی سوال و جواب

خمیسو نام کا معنی

سوال

“خمیسو “نام کے معنی کیا ہے؟

جواب

سندھی زبان میں استعمال ہونے والالفظ “خمیسو ” اصلاً عربی زبان میں استعمال ہونے والے لفظ  “خمیس” سے لیا گیا ہے، جس کے  معانی ہیں:

1)ہفتہ کا پانچواں دن ،پنچ شنبہ،جمعرات۔

2)وہ کپڑا جس کا طول پانچ گز ہو۔

3)وہ لشکر جس میں پوری پانچوں فوجیں (مقدمہ،قلب،میمنہ،میسرہ،ساقہ)ہو۔

المعجم الوسيط”میں ہے:

“(‌الخميس) جزء من خمسة أجزاء (ج) أخماس ويوم من أيام الأسبوع (ج) أخمسة وأخمساء وأخامس والجيش الجرار سمي بذلك لأنه خمس فرق المقدمة والقلب والميمنة والميسرة والساق ويقال ما أدري أي خميس الناس هو أي جماعتهم ومن الثياب والرماح وغيرهما ما طوله خمسة أذرع.”

(باب الخاء، ج:1، ص:256، ط: دار الدعوة)

فقط و الله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 18:26:33

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔