شرعی سوال و جواب
درزی کپڑے خراب سی دےاس سے نقصان وصو ل کرنا جائز ہے یا نہیں؟
درزی کپڑے خراب سی دےاس سے نقصان وصو ل کرنا جائز ہے یا نہیں؟
سوال
درزی سوٹ خراب سی دے تو کیا اس سے نقصان وصول کرنا جائز ہے یا نہیں ؟
صورت مسئلہ یہ ہے کہ درزی کو ایک سا تھ سلا ئی کے لیےآٹھ سوٹ دئیے تھے، ان میں سے پہلے دو تین سوٹ اس نے ٹھیک سلائی کر کے دئیے، باقی سوٹ بھی پہلے والے سوٹ کی طرز پر سلائی کرنے کاکہا لیکن اس نےاس کے بر عکس سوٹ چھوٹے سلائی کر دیئے،اب آپ حضرات سے پوچھنا یہ ہےکہ درزی سےسوٹ کی قیمت وصول کی جائے گی ؟
جواب
صورت مسئولہ میں اگر درزی نےغفلت اور کوتاہی کی وجہ سے دیئے ہو ئے ناپ سےسوٹ چھوٹے سلائی کر دیئےاور اس قدر چھو ٹےکر دیئے کہ پہننے کے قابل نہیں ہیں تو ایسی صورت میں سلائی کروانے وا لے کو اختیار ہےکہ وہ خراب سوٹ درزی کے حو الے کر ے اور اس سے اپنے کپڑ ے کی قیمت وصول کرےیا وہ اس کو معاف کر دےاور سوٹ لے لےاور درزی کو اجر ت ادا کر دے،لیکن اگر اس قدر چھوٹے سلائی کر دیئے کہ وہ پہننے کے قابل ہیں تو ایسی صورت میں درزی پر ضمان نہیں آئے گا۔
المحیط البرہانی میں ہے:
“وذكر الحاكم في «المنتقى» إذا دفع إلى خياط ثوباً، وقال: اقطعه حتى يصيب القدم، وكمه خمسة أشبار وعرضه كذا، فجاء به ناقصاً كان قدر أصبع ونحوه، فليس بشيء، وإن كان أكثر منه فله أن يضمنه.”
(کتاب الاجارہ،الفصل الثامن فی بیان حکم الا جیر الخاص والعام،ج7،ص593،ط:دار الکتب العلمیۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
اجارہ
اجیر عام کے احکام
2025-10-08 08:32:47
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
