شرعی سوال و جواب
دورانِ جماع لفظ اللہ کہنے کا حکم
سوال
اگر دوران جماع اللہ کا نام نکل جاۓ، اوراس سے اللہ کے نام کی بے ادبی مقصودنہ ہو تو اس سے ایمان یا نکاح پرتوفرق نہیں پڑے گا؟
جواب
صورتِ مسئولہ میں دوران جماع کوئی بھی ذکرکرنا مکروہ ہے، تاہم اس کے پڑھنے سے ایمان اور نکاح پر کوئی اثر نہیں پڑےگا،لیکن آئندہ کےلیے اس سے اجتناب کریں۔
مرقاة المفاتيح شرح مشكاة المصابيح میں ہے:
“وقد روى ابن أبي شيبة عن ابن مسعود موقوفا أنه إذا أنزل قال: اللهم لا تجعل للشيطان فيما رزقتني نصيبا، ولعله يقولها في قلبه أو عند انفصاله لكراهة ذكر الله باللسان في حال الجماع بالإجماع”.
(کتاب اسماء اللہ تعالیٰ، باب الدعوات في الأوقات، ج:4، ص:1676، ط:دارالفکر)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حقوق و آدابِ معاشرت
میاں ، بیوی کے حقوق
2025-10-17 17:23:11
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
