شرعی سوال و جواب
دوسری جگہ شادی کے لیے پہلے شوہر سے تحریری طلاق لینے کا حکم
دوسری جگہ شادی کے لیے پہلے شوہر سے تحریری طلاق لینے کا حکم
سوال
ایک عورت کو شوہر نےطلاق دی ہے اور شوہر کہہ رہا ہےکہ میں طلاق نامہ نہیں دوں گا اورعورت نے عدت گزار دی ہے، تو اب عورت دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے؟
جواب
صورت مسئولہ میں اگر طلاق کے بعد عورت کی عدت مکمل ہوگئی ہے تو وہ دوسری جگہ نکاح کرسکتی ہے ، دوسری جگہ نکاح کرنےکے لیے پہلے شوہر کا تحریری طلاق نامہ دینا ضروری نہیں ہے۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طلاق
تحریری طلاق
2025-10-14 18:42:05
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
