شرعی سوال و جواب

ذونیشہ نام رکھنا

سوال

میں نے اپنی بیٹی کا نام “ذونیشہ” رکھا ہے ،کیا “ذونیشہ” نام رکھنا درست ہے؟ اور اس کا معنی بھی بتادیں ۔

جواب

تلاش کے باوجود”ذونیشہ”لفظ کا معنی نہیں مل سکا،   بہتر یہ ہے کہ اس لفظ کے بجائے صحابیات رضوان اللہ علیہن کے اسماء میں سے کسی نام کا انتخاب کرلیا جائے، یا عمدہ معانی  والےدیگر ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے،نیز جامعہ کی  ویب سائٹ پر اسلامی نام موجود ہیں، ان میں سے بھی کسی نام کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

اسلامی نام  دیکھنے کے لیے مندرجہ ذیل لنک   پر کلک کریں ۔

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-30 17:54:51

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔