شرعی سوال و جواب
راحم نام رکھنا
سوال
لڑکے کا نام “راحم” رکھا جاسکتا ہے؟ اس کا معنی کیا ہے؟
اس کے شروع میں اللہ کے ناموں میں سے یا آپ ﷺ کا نام استعمال کر سکتے ہیں؟
جواب
“راحم” کے معنی مہربان، رحم کرنے والے کے آتے ہیں، اس معنی کے اعتبار سے “راحم” نام رکھنا درست ہے۔ اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے کسی نام پر اگر بچے کا نام رکھا جائے تو اس سے پہلے “عبد” (بمعنی بندہ) لگایا جاتا ہے، مثلا “الرحمٰن” اللہ تعالیٰ کا صفتی نام ہے، کسی بھی نام سے پہلے “محمد” لگانا باعثِ خیر و برکت ہے۔ البتہ شروع میں “محمد” لگا لیں تو زیادہ بہتر ہے۔
تاج العروس میں ہے:
“والرحيم قد يكون بمعنى المرحوم كما يكون بمعنى الراحم، قال عملس ابن عقيل:(فأما إذا عضت بك الحرب عضة … فإنك معطوف عليك رحيم).”
(ر ح م، ج:32، ص:234، ط:دار الهداية)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حقوق و آدابِ معاشرت
اولاد کے حقوق
2025-09-27 04:29:15
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
