شرعی سوال و جواب

راستے سے تکلیف دہ ٹہنی ہٹانے سے متعلق حدیث کی تخریج

راستے سے تکلیف دہ ٹہنی ہٹانے سے متعلق حدیث کی تخریج


سوال

کیا درج ذیل حدیث ، احادیث کی کتابوں میں موجود ہے ؟ رہنمائی فرمائیں: 

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ والہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی ایسے راستے سے گزرا کہ ایک خاردار شاخ اس پر تھی، وہ کہنے لگا : اللہ کی قسم، میں اس شاخ کو مسلمانوں کے راستے سے ہٹا دوں گا ؛ تاکہ یہ شاخ انہیں تکلیف نہ دے۔ اس نیکی کے سبب وہ شخص جنت میں داخل ہوگیا۔

جواب

مذکورہ حدیث مسلم شریف میں موجود ہے، ملاحظہ فرمائیے: 

“عن أبى هريرة قال: قال رسول الله -صلى الله عليه وسلم-: « مر رجل بغصن شجرة على ظهر طريق، فقال: والله، لأنحين هذا عن المسلمين لا يؤذيهم فأدخل الجنة»”.

أخرجه مسلم في صحيحه في باب فضل إزالة الأذى عن الطريق (8/ 34) برقم (6836)، ط.  دار الجيل بيروت + دار الأفاق الجديدة ـ بيروت)

ترجمہ:” حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں  کہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: ایک آدمی  کا گزر ایک  (خاردار)  ٹہنی پر    ہوا  راستہ میں پڑا  تھا،  تو اس شخص نے کہا کہ: اللہ کی قسم میں ضرور اس کو   مسلمانوں  (کے راستے) سے ہٹاؤں گا، (تاکہ ) ان کو یہ تکلیف نہ پہنچائے (چنانچہ  اس نے اس ٹہنی کو  راستے سے ہٹادیا) ، تو اس عمل کی وجہ سے اس کو جنت میں داخل کیا گیا۔”

فقط واللہ ٲعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
تخریجِ احادیث
2025-09-27 16:28:18

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔