شرعی سوال و جواب
رب تعالیٰ کا موسیٰ علیہ السلام سے اپنے سے کم تر چیز تلاش کر کے لانے کے حکم سے متعلق من گھرٹ قصے کی حقیقت
رب تعالیٰ کا موسیٰ علیہ السلام سے اپنے سے کم تر چیز تلاش کر کے لانے کے حکم سے متعلق من گھرٹ قصے کی حقیقت
سوال
حضرت موسیٰ کے حوالے سے ایک قصہ سنایا جاتا ہے کہ: حضرت موسیٰ ایک دن اللہ تعالیٰ سے کلام کرنے گئے اور اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ سے کہا کہ آپ دنیا کوئی آپ سے کمتر چیز تلاش کر کے لائیں، حضرت موسیٰ کافی تلاش کے بعد واپس آئے، اور فرمایا کہ مجھے اپنے آپ سے کوئی چیز کم تر نہیں ملی ، جس پر اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام سے فرمایا :کہ اگر آپ کوئی بکری کا بچہ بھی لے آتے، تو آپ سے نبوت واپس لے لی جاتی، کیوں کہ دنیا میں کوئی چیز کمتر نہیں۔
اس قصہ میں کتنی صداقت ہے؟ کیا قرآن و حدیث میں کہیں اس کا حوالہ ملتا ہے؟
جواب
مذکورہ قصہ من گھڑت ہے ، قرآن وحدیث میں اس کی کوئی اصل نہیں۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
علوم و فنون
موضوع احادیث
2025-09-30 14:49:34
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
