شرعی سوال و جواب
رحمہ/ رُحما يا رحمت نام رکھنے کا حکم
سوال
لڑکی کا نام رحمہ رکھنا کیسا ہے؟
جواب
” رَحْمہ ،رُحمایا رَحمتْ ” ان میں سے کوئی بھی نام لڑکی کے لیے منتخب کرنا درست ہے، اس کے معنی ہیں مہربان ہونا شفیق ہونا،خير و بركت نعمت ۔
“المعجم الوسيط” میں ہے:
“(الرحمة) الخير والنعمة وفي التنزيل العزيز {وإذا أذقنا الناس رحمة من بعد ضراء مستهم}”.
کتاب الراء ، باب الحاء،ج:1،ص:335،ط:مجمع اللغة )
قاموس الفقہ میں ہے:
“رحِم فلاناً رَحمة و رُحما ومرحمة: كسي پر مهر بان هونا،شفقت كرنا۔”
(ص:609،ط:ادارۂ اسلامیات)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 13:57:00
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
