شرعی سوال و جواب

رقم دے کر کپڑے خریدنے کا کہا تو اس رقم سے کتابیں خریدنے کا حکم

رقم دے کر کپڑے خریدنے کا کہا تو اس رقم سے کتابیں خریدنے کا حکم


سوال

اگر کوئی کسی کو پیسے دے کر کہےکہہ کہ ان سے اپنے لیے کپڑے خریدلیں تو کیا وہ اس سے اپنے  لیےکتابیں خرید سکتا ہے؟

جواب

صورتِ مسئولہ میں اگر کسی کو کپڑے خریدنے کے لیے پیسےدیئے تو   وہ پیسے اس کی ملکیت ہیں وہ اس سے جو چاہے خرید سکتا ہے، اگرکتابیں خریدنا چاہے تو یہ بھی جائز ہے، البتہ اس کے مشورے کے مطابق عمل کرنا بہتر ہے۔

درر الحکام فی شرح مجلۃ الاحکام میں ہے:

“‌كل ‌يتصرف ‌في ‌ملكه المستقل كيفما شاء أي أنه يتصرف كما يريد باختياره أي لا يجوز منعه من التصرف من قبل أي أحد هذا إذا لم يكن في ذلك ضرر فاحش للغير.”

[الكتاب العاشر: الشركات، ج: ۳، صفحہ: ۲۰۱، ط: دار الجيل]

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
متفرقات ممنوعات و مباحات
2025-10-08 12:13:32

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔