شرعی سوال و جواب
روان نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
لڑکی کا روان نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
صورت مسئولہ میں روان کا معنیٰ نہیں مل سکا۔ لہذا یہ نام رکھنا مناسب نہیں ہے، بچیوں کے نام امہات المومنین، بنات طیبات، دیگر صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کر کے نام رکھا جائے۔جامعہ کی ویب سائٹ پربچوں کے اسلامی نام سے بھی استفادہ کر سکتے ہیں۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
“و في الفتاوى: التسمية باسم لم يذكره الله تعالى في عباده و لا ذكره رسول الله صلى الله عليه وسلم و لا استعمله المسلمون تكلموا فيه، و الأولى أن لايفعل، كذا في المحيط”.
(الباب الثالث والعشرون، كتاب الكراهية، ج:5، ص:362، ط:رشيديه)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 16:59:10
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
