شرعی سوال و جواب

ریٹائرمنٹ کے بعد پیشن و دیگر مراعات لینے کا حکم

ریٹائرمنٹ کے بعد پیشن و دیگر مراعات لینے کا حکم


سوال

کیا گورنمنٹ ملازمت میں ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن اور اس کے علاوہ جو فائدے ملتے ہیں وہ جائزہیں ؟

جواب

سرکاری ملازمت میں جو فرد کسی ایسے ادارے کا ملازم ہو جس کا کام جائز ہوتو ریٹائرمنٹ کے بعد پینشن و دیگر مراعات جو ادارے کی جانب سے ضابطے کے موافق ملازم کو دی جاتی ہوں ، ان کا حاصل کرنا جائز ہے۔

المعجم الکبیر میں ہے:

“عن رسول الله صلى الله عليه وسلم قال: «المسلمون على شروطهم إلا شرطا حرم حلالا، وأحل حراما، والصلح جائز بين الناس، إلا صلحا أحل حراما أو حرم حلالا».”

( عمرو بن عوف بن ملحة المزني، جلد 17 ص:22 ط: مکتبہ ابن تیمیہ قاہرہ)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
متفرقات ممنوعات و مباحات
2025-10-08 07:34:00

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔