شرعی سوال و جواب

زمل اور اعمال امسال نام رکھنا

سوال

زمل  رحیم اوراعمالِ  امسال  نام کے معانی کیا ہیں؟نیز یہ بتائیں کہ کیا یہ نام رکھنا ٹھیک ہے؟

جواب

’’زمل‘‘(زا کے نیچے زیر اور میم ساکن)کا معنی ہے: (۱) بوجھ (۲) پیچھے سوار ہونے والا،ردیف(۳) کم زور(٤) سست و کاہل۔

  اور اگر زمل(زا پر پیش اور میم پر زبر) ہو تو اس کا معنی ہے :بزدل و کمینہ۔

زمل ( ز کے نیچے زیر اور م پر زبر) اس وزن پر لغت میں کوئی لفظ نہیں مل سکا، لہذا یہ نام نہ رکھا جائے ۔

جب کہ”اعمالِ امسال “کامعنیٰ ہے” اس سال کے اعمال “۔ بطورِ نام چوں کہ یہ  بے معنیٰ  ہے،اس لیےیہ نام بھی نہ رکھا جائے، بلکہ بہتر یہ ہے کہ حضراتِ انبیاء کرام علیہم الصلوات والتسلیمات ،حضراتِ صحابہ  وصحابیات  رضوان اللہ علیہم اجمعین میں سے کسی کے نام پر نام رکھ دیاجائے،  یا کوئی بھی بامعنیٰ نام رکھ دیجیے۔

تاج العروس میں ہے:

“والزمل، بالكسر: ‌الحمل،‌وفي ‌حديث ‌أبي ‌الدرداء: ‌إن ‌فقدتموني لتفقدن زملا عظيما، يريد حملا عظيما من العلم.”

وفيه أيضاً:

“والزمل، كسكر، وصرد، وعدل، وزبير، وقبيط، ورمان، وكتف، وقسيب، بكسر فسكون ففتح فتشديد، وجهينة، وقبيطة، ورمانة، فهي لغات إحدى عشرة، كل ذلك بمعنى الجبان الضعيف الرذل، الذي يتزمل في بيته، لا ينهض للغزو، ويكسل عن مساماة الأمور الجسام .”

(مادہ: ز، م ، ل :ج:29، ص:139، ط: داراحیاء التراث العربي)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-12 16:04:33

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔