شرعی سوال و جواب

زمل نام کا معنی اور یہ نام رکھنے کاحکم

سوال

زمل نام کا کیا معنی ہے ، نیز یہ نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

“زَمَل”(ز اور م کے زبر کے ساتھ )کے معنی ہیں :ایک جانب کو جھکے ہوئے دوڑنا۔لنگڑاتے ہوئے چلنا۔

“زِمْل”(ز کی زیر ،اور م کے سکون کے ساتھ)کے معنی ہیں :جانور پر پیچھے سوار ہونے والا،بوجھ۔

“زَمِل”(ز کے زبر اور م کی زیر کے ساتھ) کے معنی ہیں :کم زور ، بزدل ۔

لہذا یہ نام رکھنادرست نہیں ، اس کے بجائے صحابہ اور صحابیات  رضی اللہ عنھم  کے ناموں میں سے کوئی نام منتخب کرکے رکھاجائے ۔

لسان العرب میں ہے :

“‌زمل: ‌زمل يزمل ويزمل زمالا: عدا وأسرع معتمدا في أحد شقيه رافعا جنبه الآخر، وكأنه يعتمد على رجل واحدة، وليس له بذلك تمكن المعتمد على رجليه جميعا. والزمال: ظلع يصيب البعير. والزامل من الدواب: الذي كأنه يظلع في سيره من نشاطه، ‌زمل يزمل زملا وزمالا وزملانا، وهو الأزمل “.

(حرف الام ، ‌‌فصل الزاي المعجمة ج:11 ص:309 ط:دار  صادر)

القاموس المحیط میں ہے :

“والزِّمْلُ، بالكسرِ: الحِمْلُ”.

(حرف الام ، فصل الزا ي ص:1011ط:مؤسسة الرسالة للطباعة والنشر والتوزيع)

تاج العروس میں ہے :

‌”زمل، يزمل، ويزمل، من حدي ضرب ونصر، زمالا، بالكسر: عدا، وأسرع، معتمدا في أحد شقيه، رافعا جنبه الآخر، وكأنه يعتمد على رجل واحدة، وليس له بذلك تمكن المعتمد على رجليه جميعا …… ‌والزَّمَلُ، ‌مُحَرَّكَةً: ‌الرّجَزُ، وسَمِعْتُ ثَقِيفاً وهُذَيْلاً يَتَزَامَلُونَ، أَي يَتَراجَزُونَ”.

(‌‌فصل الذال المعجمة مع اللام ، زم ل ج:29 ص:135 / 141 ط:وزارة الإرشاد والأنباء في الكويت)

فقط والله اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-12 14:39:15

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔