شرعی سوال و جواب

زوہان نام رکھنا

سوال

کیا زوہان  نام رکھ سکتے ہیں ؟ اور اس کا معنی ٰ        کیا ہے؟

جواب

مذکورہ لفظ کا معنی ٰلغت کی کتابوں میں نہ مل سکا،  لہٰذا ایسے بے معنی ٰلفظ سے نام رکھنے کے بجائے کسی اچھے معنی ٰوالےعربی  نام کا انتخاب کیا جائے، بہتر یہ کہ     انبیاءِ کرام علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم یا دیگر بزرگوں کے نام پربچے کا  نام رکھا جائے۔

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-30 13:39:11

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔