شرعی سوال و جواب
''زوہا'' نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
بیٹی کے لیے ”زوہا” نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
” زوہا ” کا لفظ فارسی ، اردو اور عربی لغت میں موجود نہیں ،لہذا یہ نام نہ رکھا جائے۔
اولاد کے حقوق میں سے ایک بنیادی اور اہم حق یہ ہے کہ والدین ان کا اچھا نام منتخب کریں؛ کیوں کہ قیامت کے دن لوگوں کو نام اور ولدیت کے ساتھ پکارا جائے گا، لہٰذا لڑکی کے لیے ازواج مطہرات،صحابیات رضوان اللہ علیہم ، نیک خواتین کے نام پر یا اچھے معانی والے ناموں میں سے کوئی نام رکھنا چاہیے۔
جامعہ کے ویب سائٹ پر اچھے بامعنی نام موجو د ہیں،اس سے بھی آپ نام کا انتخاب کرسکتے ہیں،اس کا لنک درج ذیل ہے:
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 13:47:15
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
