شرعی سوال و جواب

زیرِ ناف بال زیادہ سے زیادہ کتنے دنوں تک چھوڑنا جائز ہے؟

زیرِ ناف بال زیادہ سے زیادہ کتنے دنوں تک چھوڑنا جائز ہے؟


سوال

زیرِناف  بال زیادہ سے زیادہ کتنے دن میں کاٹ لینے چاہئیں؟

جواب

زیرناف  بال کو جتنا جلدی ہوسکے صاف کرناچاہیے ،ہرہفتے  صاف کرنا بہترہے، اگرہر ہفتے میں صفائی کرنا دشوارہے تو پندرہ دن میں صاف کردینا چاہیے ،البتہ چالیس یااس سے زیادہ دن تک اُسے چھوڑنا مکروہ تحریمی  ہے؛لہذا اتنی تاخیرسے احترازکرنا چاہیے۔

الدرالمختارشرح تنویرالابصارمیں ہے:

”(و) يستحب (حلق عانته وتنظيف بدنه بالاغتسال في كل أسبوع مرة) والأفضل يوم الجمعة وجاز في كل خمسة عشرة وكره تركه وراء الأربعين مجتبى.”

وفی الردتحتہ:

”(قوله وكره تركه) أي تحريما لقول المجتبى ولا عذر فيما وراء الأربعين ويستحق الوعيد اهـ وفي أبي السعود عن شرح المشارق لابن ملك روى مسلم عن أنس بن مالك وقت لنا في تقليم الأظفار وقص الشارب ونتف الإبط أن لا نترك أكثر من أربعين ليلة وهو من المقدرات التي ليس للرأي فيها مدخل فيكون كالمرفوع .”

(کتاب الحظروالاباحۃ،باب الاستبراء وغیرہ،ج:6،ص:406/407،ط:سعید)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
داڑھی، مونچھ، بالوں، ناخن کے احکام
2025-09-30 17:01:06

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔