شرعی سوال و جواب
سامان کے بدلہ سامان خریدنے کا حکم
سوال
کیا پرانی موٹر سائیکل دے کر ایک سال بعد نئی موٹر سائیکل اسی کمپنی کا بدلے میں لے سکتے ہیں؟
جواب
پرانی موٹر سائیکل کے بدلے اسی کمپنی سے نئی موٹرسائیکل لینا/خریدنا شرعا جائز ہے،اور اگر پرانی موٹر سائیکل کے ساتھ کچھ رقم دے کر نئی موٹرسائیکل خریدی جائے تو یہ بھی جائز ہے۔
مجلۃ الاحکام العدلیۃ میں ہے:
“(المادة 122) بيع المقايضة بيع العين بالعين أي مبادلة مال بمال غير النقدين.”
(کتاب البیوع،ص31،ط؛دار الجیل)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
بیوع
بیع مقایضہ
2025-09-30 18:49:29
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
