شرعی سوال و جواب
ستر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنا فرض نہیں ہے
سوال
کیا ہر مسلمان پر ستر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنا فرض ہے؟
جواب
ہر مسلمان پر ستر ہزار مرتبہ کلمہ طیبہ پڑھنا فرض نہیں ہے، البتہ کلمہ طیّبہ افضل ترین کلمات میں سے ہے جس کے عمومی فضائل میں سے ایک فضیلت یہ ہے کہ کلمہ طیّبہ پڑھنے والے پر جہنم کی آگ حرام ہے، جیسے کہ حدیث شریف میں ہے:
“قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: ” فَإِنَّ اللَّهَ قَدْ حَرَّمَ عَلَى النَّارِ مَنْ قَالَ: لاَ إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ، يَبْتَغِي بِذَلِكَ وَجْهَ اللَّهِ.”
رسول اللہ (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) نے فرمایا کہ اللہ بزرگ و برتر نے اس شخص پر آگ کو حرام کردیا ہے جو لا الہ الا اللہ کہہ دے اور اس سے اللہ کی رضا مندی اسے مقصود ہو۔
(صحیح البخاری، کتاب الصلوۃ، باب المساجد فی البیوت، رقم الحدیث:425، ج:1، ص:93، ط:دارطوق النجاۃ)
لہذا جو شخص کلمہ طیّبہ کثرت سے پڑھےگا تو یہ عمل یقیناً اس کے لیے قابلِ اجر وثواب عمل ہے۔
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
علوم و فنون
اوراد ووظائف
2025-10-12 17:02:25
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
