شرعی سوال و جواب
سرار صحابی کا نام
سوال
سرار نام رکھنا کیسا ہے؟ سنا ہے سرار کسی صحابی کا نام تھا؟
جواب
حافظ ابن حجر رحمہ اللہ نے الاصابہ میں “سرار بن ربیع “رضی اللہ عنہ کو صحابہ کی فہرست میں ذکر کیا ہے، لہذا سرار نام رکھنا درست ہے۔
الاصابۃ فی تمییز الصحابۃ میں ہے:
“سرار بن ربيع: ذكره ابن إسحاق وابن الأمين في ذيله على الاستيعاب من حديث محمد بن إسماعيل الصائغ، فليحرر.”
(حرف السین المہملہ،ج:۳،ص:۳۳، ط:دار الکتب العلمیۃ)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 00:21:54
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
