شرعی سوال و جواب
سورۃ البقرۃ کے پڑھنے سے تنگ دستی ختم ہوجانے کا حدیث سے حوالہ
سورۃ البقرۃ کے پڑھنے سے تنگ دستی ختم ہوجانے کا حدیث سے حوالہ
سوال
سورہ بقرہ روزانہ پڑھنے سے تنگ دستی ختم ہوتی ہے اس کی مستند حدیث شریف کا حوالہ چاہیے۔
جواب
سورۃ البقرہ پڑھنے کی مختلف احادیث میں مختلف فضائل (مثلاَ شیطان کا بھاگ جانا/ سورہ بقرہ کا کافی ہوجانا/ اس کے پڑھنے سے فرشتوں کا جلوہ گھر ہونا) مذکور ہے،تاہم اس کو پڑھنے سے تنگ دستی کا ختم ہوجانے کے بارے میں تتبع اور تلاش کے بعد بھی کسی حدیث شریف میں صریح حوالہ نہیں ملا۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
علوم و فنون
اوراد ووظائف
2025-10-08 14:28:52
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
