شرعی سوال و جواب

سورۃ رحمن پڑھنے کاوقت

سوال

سورہ رحمٰن کی تلاوت کے بارے میں کونسا دن اور دن کا کونسا وقت زیادہ افضل ہے؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں واضح فرما دیں۔

جواب

واضح رہے کہ قرآن مجید کی تلاوت  کسی بھی وقت کی جاسکتی ہے  ، قرآن مجید کی تلاوت کے لیے کوئی  خاص وقت یا کوئی خاص دن مقرر نہیں ہے ،لہذا سورۃ الرحمن   کی تلاوت بھی  کسی بھی وقت اور کسی بھی دن کر سکتے ہیں۔ 

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
اوراد ووظائف
2025-09-27 17:29:06

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔