شرعی سوال و جواب

شاداب نام رکھنے کا حکم

سوال

شاداب نام کے کیا معنی ہے ؟

جواب

شاداب کا معنی ہے: تر وتازہ/ سیراب۔ (فرہنگِ فارسی، المادّۃ:شین، ص:440، ط:دارالاشاعت)

  مذکورہ معنی کے اعتبار سے بچے کا نام شاداب رکھاجاسکتا ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ بچے کا نام انبیاء علیہم السلام، صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین، یا نیک لوگوں کے نام پر رکھاجائے، جس کے لیے ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں اسلامی ناموں کے عنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے اپنی مرضی کے نام کا انتخاب کیا جاسکتا ہے۔ فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-14 18:53:46

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔