شرعی سوال و جواب

شاف نام رکھنا

سوال

شاف نام رکھ سکتے ہیں ؟

جواب

“شَافٍ” حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ہے، اس کا معنی ہے: “علاج کرنے والا”، یہ نام رکھنا درست ہے۔

القاموس المحیط میں ہے:

“الشفاء: الدوا، ج: أشفية،  جج: أشافي. وشفاه يشفيه: برأه، وطلب له الشفاء.”

(القاموس المحيط، ص:1300، ط:مؤسسة الرسالة)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-12 14:54:27

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔