شرعی سوال و جواب
شاہ زین کنیت ہے؟
سوال
شاہ زین نام کی کوئی کنیت ہے؟
جواب
“کنیت” اسے کہا جاتا ہے جس میں “اَب” یا “اُم” (باپ یا ماں) یا ” ابن ” ہونے کی طرف نسبت ہو، مثلاً ابوبکر، ام سلمہ، ابن الحسن ، جبکہ لفظ”شاہ زین ” کوئی کنیت نہیں۔ بلکہ اس میں لفظ “شاہ” فارسی زبان کا لفظ ہے اور “زین” عربی زبان کا لفظ ہے، شاہ زین کا معنی ہے “زیب و زینت کا بادشاہ” ، یہ کینت تو نہیں ہے، البتہ کسی بادشاہ کا لقب ہو سکتا ہے، لہذا تاریخ مطالعہ کر کے دیکھیں کسی بادشاہ کا لقب ہے یا نہیں؟۔فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
لقب / کنیت / نسبت / فرضی نام رکھنے کے احکام
2025-09-30 14:09:38
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
