شرعی سوال و جواب

شہرام نام رکھنا کیسا ہے؟

سوال

شہرام نام رکھنا کیسا ہے؟

جواب

شہرام: یہ فارسی کا لفظ ہے اور بادشاہ کے معنی میں ہے، لڑکوں کے لیے استعمال کیا جاتا ہے، یہ نام رکھنا جائز ہے، البتہ ناموں کے سلسلے میں بہتر یہ ہے کہ لڑکے کے لیے انبیاء کرام علیہم السلام یا صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اور لڑکی کے لیے صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے یا کوئی بھی اچھے معنی والا    نام رکھا جائے۔

اگر آپ اچھے اسلامی نام دیکھنا چاہتے ہیں تو جامعہ کی ویب سائٹ پر اسلامی نام کے عنوان کے تحت اچھے بامعنی نام موجود ہیں، ان سے بھی انتخاب کیا جاسکتا ہے، اس کا لنک درج ذیل ہے:

اسلامی نام

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-12 16:18:36

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔