شرعی سوال و جواب
صدقہ کرنے پر دس دنیا اور ستر آخرت میں اجر ملنے والی حدیث کی تحقیق
صدقہ کرنے پر دس دنیا اور ستر آخرت میں اجر ملنے والی حدیث کی تحقیق
سوال
صدقہ پر دس دنیا اور ستر آخرت میں اجر والی حدیث عام طور پر سننے میں آتی ہے ، کیا یہ حدیث مستند ہے؟
جواب
صدقہ کی فضیلت کے بارے میں قرآن ِمجید کی بہت سی آیات اور بہت سی صحیح احادیث وارد ہوئی ہیں،لیکن سوال میں پوچھی گئی روایت باوجود تلاش بسیار کے نہیں مل سکی ، لہذاجب تک کسی معتبر سند سے یہ حدیث اور ثابت نہ ہو جائے ،اس وقت تک اس کو بیان کرنے سے احتراز لازم ہے۔ فقط و اللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
علوم و فنون
تخریجِ احادیث
2025-09-30 14:49:59
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
