شرعی سوال و جواب
صل و سلم کے اردو میں کیا معنی ہیں؟
سوال
صل و سلم کے معنی اردو میں کیا ہیں؟
جواب
“صَلِّ”(لام کے زیر کے ساتھ) اس کامعنی ٰ ہے :رحمتیں نازل فرما،(جب اس کی نسبت اللہ تعالیٰ کی طرف ہو)اور”سَلِّمْ “کامعنی ٰہے: سلامتی نازل فرما۔
معارف القرآن میں ہے:
“لفظ صلوٰة عربی زبان میں چند معانی کے لیے استعمال ہوتا ہے، رحمت، دعا، مدح وثناء، آیت مذکورہ میں اللہ تعالیٰ کی طرف جو نسبت صلوٰة کی ہے اس سے مراد رحمت نازل کرنا ہے، اور فرشتوں کی طرف سے صلوٰة ان کا آپ کے لیے دعا کرنا ہے، اور عام مومنین کی طرف سے صلوٰة کا مفہوم دعا اور مدح وثناء کا مجموعہ ہے۔ عامہ مفسرین نے یہی معنی لکھے ہیں۔”
(معارف القرآن ،مفتی محمدشفیع رحمہ اللہ،سورۃ الاحزاب:56 ،7/ 221ط:مکتبہ معارف القرآن)
فقظ واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
علوم و فنون
درود و سلام
2025-10-17 16:54:21
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
