شرعی سوال و جواب

ضحی نام کا معنی

سوال

لڑکی کے لیے ضحیٰ( zuha) نام رکھنا کیسا ہے؟اور معنیٰ کیا ہے؟

جواب

دن چڑھنے کے وقت کو عربی زبان میں “ضحی” سے تعبیر کیا جاتا ہے، اسی طرح سے سورج کی روشنی، یا بات کا واضح ہونا کے معنی بھی آتے ہیں، “ضحی” نام اگرچہ رکھ سکتے ہیں، تاہم صحابیات رضوان اللہ علیہن   کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کرنا بہتر ہوگا، یا اچھے معانی کے دیگر ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کیا جا سکتا ہے۔

الضُّحَى : (معجم الوسيط) : (1 / 535):

“الضُّحَى : ضَوُءُ الشمس. الضُّحَى ارتفاع النَّهار وامتداده. الضُّحَى وقت هذا الارتفاع أَو الامتداد. يقال: ما لكلامِهِ ضُحَّى: ما لَهُ بيانٌ”.

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-09-27 18:14:14

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔