شرعی سوال و جواب

طلاق کو معلق کرنے کی صورت میں بیوی کو تعلیق کا علم ہونا ضروری نہیں ہے

طلاق کو معلق کرنے کی صورت میں بیوی کو تعلیق کا علم ہونا ضروری نہیں ہے


سوال

شوہر نے شرط معلق کے ساتھ بیوی کو طلاق دی اور بیوی کو اس شرط کا علم نہیں اور بیوی نے وہ کام کر لیا، کیا اس سے طلاق واقع ہو جائے گی؟

جواب

واضح رہے کہ شوہر  جب بیوی کو طلاق کسی شرط کے ساتھ معلق کر کے دے  تو  شرط پائی جانے کی صورت میں بیوی پر طلاق واقع  ہو جائے گی،   بیو ی کو تعلیق کا علم ہونا ضروری نہیں ہے ۔

فتاوی ہندیہ میں ہے:

“وإذا أضافه إلى الشرط ‌وقع ‌عقيب الشرط اتفاقا.”

(كتاب الطلاق، الباب الرابع، الفصل الثالث، 420/1، ط:رشيدية)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طلاق
طلاق کو معلق کرنا
2025-11-11 21:50:07

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔