شرعی سوال و جواب

عبدالحنان نام کا حکم

سوال

عبدا لحنان نام کیسا ہے؟

جواب

“حنّان ” اللہ تعالیٰ کا صفاتی نام ہے،اس کے معنی  رحیم اور بے حد مہربان کے ہیں،  لہذاعبدالحنان نام رکھنا درست ہے ۔

الأسماء والصفات للبيهقي ميں هے:

” ومنها «الحنان» قال الحليمي: وهو الواسع الرحمة , وقد يكون المبالغ في إكرام أهل طاعته إذا وافوا دار القرار , لأن من حن من الناس إلى غيره أكرمه عند لقائه وكلف به عند قدومه قلت: وهو في خبر عبد العزيز بن الحصين مذكور.”

(باب جماع ذکر الاسماءاللتی تتبع  اثبات التدبیر لہ دون ما سواہ،ج:1،ص:204،مکتبہ السوادی)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-12 15:36:31

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔