شرعی سوال و جواب
عبدالصائم نام رکھنے کاحکم
سوال
کیا میں اپنے بچے کا نام عبدالصائم رکھ سکتا ہوں؟
جواب
واضح رہےکہ عبد کی نسبت صرف اللہ کی طرف درست ہےکسی اور کی طرف درست نہیں ہے،لہٰذا صورت مسئولہ میں عبد کی نسبت صائم کی طرف ہورہی ہے،جس کامعنی ہے “روزہ رکھنے والاکابندہ “لہٰذا یہ نام نہ رکھاجائے،ناموں کے سلسلہ میں بہتر یہ ہے کہ انبیاء علیھم الصلاۃ والسلام یا صحابہ کرام رضوان اللہ علیھم اجمعین کے ناموں میں سے کسی نام کا انتخاب کریں،یا کسی اور اچھے بامعنیٰ لفظ کا انتخاب کیاجائے۔ فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-17 15:20:13
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
