شرعی سوال و جواب

عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ کا قول

سوال

” اگر میں کسی کی غیبت کرتا تو اپنے والدین کی کرتا؛کیوں کہ  وہ میری نیکیوں کے سب سے زیادہ حق دار ہیں”،کیا یہ قول حضرت عبداللہ بن مبارک رحمہ اللہ کا ہے؟

جواب

مذکورہ قول حضرت عبد اللہ بن مبارک رحمہ اللہ سے  منقول ہے۔

الرسالۃ القشیریۃ میں ہے:

“وذكرت الغيبة عِنْدَ ‌عَبْد ‌اللَّهِ ‌بْن ‌الْمُبَارَكِ ، فَقَالَ: لو كنت مغتابًا أحدًا لاغتبت والدي لأنهما أحق بحسناتي”.

(باب الصمت، 1/ 292، ط: دار المعارف القاهرة)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
ائمہ محدثین و رجالِ اسانید
2025-10-12 16:45:15

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔