شرعی سوال و جواب
عبد المعز اور عبد المعین نام رکھنا
سوال
عبد المعیز اور عبد المعین نام رکھنا کیسا ہے ؟
جواب
”عبد المعیز“ (ی کے ساتھ) درست نہیں ہے، اللہ تعالیٰ کے صفاتی ناموں میں سے ایک نام ’’مُعِزّ‘‘ ہے، جس کے معنی ’’عزت دینے والے‘‘ کے ہیں، لہذا ”عَبْدُ الْمُعِزّ“کا معنی ہے: عزت دینے والے (اللہ) کا بندہ۔ یہ نام رکھنا جائز ہے۔
”مُعِین“ بھی اللہ تعالی کي صفات ميں سے ہے ، جس کے معنی: ”مددگار“ کے ہیں، لہذا ”عَبْدُ المُعِین‘‘ کا معنی ہے: مدد کرنے والے (اللہ) کا بندہ، یہ نام رکھنا بھی جائز ہے۔
المعجم الوسيط ميں هے:
“(المعز) من أسماء الله تعالى ومعناه الواهب العزة لمن يشاء.”
(2 / 598، باب العين، ط: دار الدعوة)
فقط واللہ أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
لقب / کنیت / نسبت / فرضی نام رکھنے کے احکام
2025-10-17 16:05:50
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
