شرعی سوال و جواب

عدت مکمل ہوجانے کے بعد بیوہ کا کوئی مخصوص عمل کرنا

عدت مکمل ہوجانے کے بعد بیوہ کا کوئی مخصوص عمل کرنا


سوال

 عدت کے گزرنے کے بعد کیا معتدہ کو کوئی مخصوص عمل کرنا ہوگا ؟ مثلا غسل کرنا۔کسی رشتے دار کے یہاں جانا وغیرہ وغیرہ۔

جواب

عدت مکمل ہوجانے کے بعد شریعت کی جانب سے معتدہ پر کوئی خاص عمل لازم نہیں،   اگر اس عمل کو لازمی سمجھا جائے یا اس کا رواج ہو تو ایسا رواج واجب الترک ہوگا۔

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


طلاق
عدتِ وفات
2025-10-17 22:28:56

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔