شرعی سوال و جواب
عدت کے دوران تعزیت کے لیے جانے کا حکم
سوال
جو عورت عدت میں ہو، کیا وہ جنازہ میں یا فوتگی والے گھر جا سکتی ہےیا نہیں؟
جواب
صورت ِ مسئولہ میں عورت کے لیے عدت کے دوران جنازہ میں یا فوتگی والے گھر جانا جائز نہیں ، گھر بیٹھ کر میت کے لیے ایصالِ ثواب کرے۔
در مختار میں ہے :
“(وتعتدان) أي معتدة طلاق وموت (في بيت وجبت فيه) ولا يخرجان منه (إلا أن تخرج أو يتهدم المنزل، أو تخاف) انهدامه، أو (تلف مالها، أو لا تجد كراء البيت) ونحو ذلك من الضرورات فتخرج لأقرب موضع إليه”.
(کتاب الطلاق،فصل فی الحداد،ج:3،ص:536،سعید)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
طلاق
عدت میں گھر سے باہر نکلنا
2025-10-17 16:49:46
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
