شرعی سوال و جواب

عروسہ نام رکھنا

سوال

عروسہ نام کا معنی کیا ہے؟کیا یہ نام رکھنا صحیح ہے؟

جواب

عروسہ دلہن کو کہتے ہیں ،چناں چہ معنی کے اعتبار سے عروسہ  نام رکھنا درست ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ بچی کا نام صحابیات یا دیگر نیک خؤاتین کے نام پر رکھا جائے۔

مصباح اللغات میں ہے:

العروس : دولہا دلہن، جمع کے لیے کہا جاتا ہے: ہم عرسوہن ،عرائس اور التباس کے دفع کرنے کے لیے عورت پر عروسۃ کا اطلاق ہوتا ہے۔ جمع عرائس۔

(ص:۵۴۲، ط: مکتبہ سید احمد شہید)

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-14 18:18:40

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔