شرعی سوال و جواب
عزبہ نام رکھنا
سوال
عزبہ نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
“عَزَبَة” عربی زبان کا لفظ ہے، عزبہ اس عورت کو کہا جاتا ہے جس کا شوہر نہ ہو، معنی کے لحاظ سے یہ نام رکھنا درست نہیں، لہذا بہتر یہ ہے کہ امہات المؤمنین یا صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں میں سے کوئی نام رکھ لیا جائے ۔
تاج العروس میں ہے :
“(عزبة وعزب) ، محركة فيهما، أي لا زوج لها.”
(مصطلح : عزب ، 3/ 361، ط: دارإحياء التراث العربي )
المعجم الوسیط میں ہے :
“(العزب) من لا زوج له رجلا كان أو امرأة ويقال امرأة عزبة (ج) أعزاب.”
(باب العين ، 2/ 598، ط:دارالدعوة )
ناموں کے حوالہ سے ہماری ویب سائٹ اور ایپلی کیشن میں ’’اسلامی نام‘‘ کے عنوان سے ایک آپشن موجود ہے، جس میں سے آپ بچوں اور بچیوں کے ناموں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ نیز صحابیات رضی اللہ عنہن کے ناموں کے انتخاب کے لیے درج ذیل فتویٰ ملاحظہ کرسکتے ہیں:
لڑکیوں کے اسلامی ناموں کے راہ نمائی
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حقوق و آدابِ معاشرت
اولاد کے حقوق
2025-10-17 17:34:56
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
