شرعی سوال و جواب
عفان نام رکھنا کیسا ہے؟
سوال
عفان نام رکھنا کیسا ہے؟
جواب
“عفان”( ف پر تشدید) کے معنی “پاک دامن، پاک باز، ناپسندیدہ قول و فعل سے بچنا”کے ہیں، نیز یہ نام کئی صحابہ رضی اللہ عنہم کا بھی ہے، لہذا یہ نام رکھنا درست ہے، البتہ “عفان” (ف پر زبر و بغیر تشدید ) کے معنی سڑنا، خراب ہونے کے ہیں، اس تلفظ کے ساتھ نام رکھنا درست نہیں۔
تاج العروس میں ہے:
“(و) عفن (اللحم) يعفنه عفنا: (غيره، كعفنه) ، بالتشديد، (فهو عفن) ، ككتف، (ومعفون.
(و) عفن (الحبل، كفرح، عفنا) ، محركة، (وعفونة، فهو عفن.
(وتعفن: فسد) من ندوة وغيرها (فتفتت عند مسه).
وقال الأزهري: العفن الذي فيه ندوة ويحبس في موضع مغموم فيعفن ويفسد.”
(فصل العين مع النون، ج: 35، ص: 406، ط: ودار إحياء التراث)
الإصابہ فی تمییز الصحابہ میں ہے:
“عفّان السلمي: بفتح أوله وتشديد الفاء وآخره نون، ابن بجير، بموحدة وجيم مصغّرا. وقيل عتر، بكسر المهملة وسكون المثناة، انتهى.
مذكور فيمن نزل حمص من الصحابة.”
(العين بعدها الفاء، ج: 4، ص: 423، ط: دار الكتب العلمية)
فقط والله أعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
حظر و اباحت
ناموں کے معانی اور احکام
2025-10-08 01:59:00
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
