شرعی سوال و جواب
علامہ مقریزی رحمہ اللہ کے مقولہ ہر بدعت کی جڑ سلف کے کلام سے دوری اور پہلے زمانے ( یعنی سلف ) کے عقیدے سے انحراف ہے کا حوالہ
علامہ مقریزی رحمہ اللہ کے مقولہ ہر بدعت کی جڑ سلف کے کلام سے دوری اور پہلے زمانے ( یعنی سلف ) کے عقیدے سے انحراف ہے کا حوالہ
سوال
ہر بدعت کی جڑ ، سلف کے کلام سے دوری اور پہلے زمانے ( یعنی سلف ) کے عقیدے سے انحراف ہے۔
کیا یہ علامہ مقریزی رحمہ اللہ کا قول ہے ؟رہنمائی فرمائیں ۔
جواب
مذکورہ قول علامہ مقریزی رحمہ اللہ(المتوفی: 845ھ) کے ہاں ’’المواعظ والاعتبار‘‘ میں درج ذیل الفاظ میں موجود ہے:
“وأصل كلّ بدعة في الدين البعد عن كلام السلف، والإنحراف عن اعتقاد الصدر الأوّل.”
(المواعظ والاعتبار بذكر الخطط والآثار المعروف بالخطط المقريزية، ذكر الحال في عقائد أهل الإسلام، (4/ 198)، ط/ دار الكتب العلمية)
فقط والله اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
علوم و فنون
عباراتِ اکابر
2025-09-25 23:20:55
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
