شرعی سوال و جواب

عورت كا رات کھلے سر كے ساتھ سونے سے شیطان سرپر پیشاب کرتا ہے، روایت کی تحقیق

عورت كا رات کھلے سر كے ساتھ سونے سے شیطان سرپر پیشاب کرتا ہے، روایت کی تحقیق


سوال

اگر عورت رات میں بغیر دوپٹہ کے سوۓ اور اسی حالت میں فجر کی اذان تک سوتی رہے تو کیا اس کے سر پر شیطان پیشاب کردیتا ہے، اور ایسی عورت کو کل فرشتے جنت میں بھی جانے سے روک دیں گے ، کہ اس کے سر سے بدبو آرہی ہوگی ۔ کیا  یہ صحیح ہے؟

جواب

كافی تلاش کے باوجود یہ روایت ہمیں  کتبِ احادیث میں نہیں مل سکی، لہذا جب تک کسی معتبر سند کے ساتھ یہ الفاظ بطورِ حدیث کے نہ مل جائیں، انہیں بیان کرنے سے احتراز کیا  جائے۔ 

فقط واللہ اعلم 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
تخریجِ احادیث
2025-09-30 14:00:46

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔