شرعی سوال و جواب

غیر مسلم حجام سے بال کٹوانا

سوال

کیا مسلمان شخص غیر مسلم عیسائی حجام سے بال کٹواسکتاہے ؟

جواب

مسلمان کے لیے غیر مسلم حجام سے بال کٹوانا جائز ہے۔ البتہ  جس طرز پر بال کٹوانا  شرعا جائز نہیں ہے  ، اس طرح بال کٹوانا    غیر مسلم سے بھی جائز نہیں ہے۔

فتاوی ہندیہ میں ہے :

“لا بأس بأن يكون بين المسلم والذمي معاملة إذا كان مما لا بد منه كذا في السراجية.”

(کتاب الکراهية، الباب الخامس عشر فی أهل الذمة، 5/ 348، ط: رشيدية)

فقط والله أعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


اجارہ
اجرت کی شرائط
2025-10-08 07:11:53

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔