شرعی سوال و جواب
فاسد تروایح کی قضا
سوال
تراویح کی کچھ رکعتیں فاسد ہوگئیں ،کچھ دن بعد ان کی قضا رمضان ہی میں جماعت کے ساتھ درست ہے یا نہیں ؟
جواب
اگر کسی وجہ سے تراویح کی نماز فاسد ہوجائے ،تو وقت گزرنے کے بعد فاسد شدہ رکعتوں کا اعادہ واجب نہیں ہے، وقت گزرنےکے بعد تراویح کی قضا کی نیت سے اعادہ کرنا مکروہ ہے۔
فتاوی ہندیہ میں ہے:
“و إذا فاتت التراويح لاتقضي بجماعة و لا بغيرها و هو الصحيح … و إذا تذكروا أنه فسد عليهم شفع من الليلة الماضية فأرادوا القضاء بنية التراويح يكره.”
(كتاب الصلاة، الباب التاسع في النوافل، فصل في التراويح،1/ 129،ط: دارالکتب العلمیة)
فقط واللہ اعلم
دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن
نماز
تراویح
2025-10-08 07:31:05
یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔
