شرعی سوال و جواب

فطرانے میں آٹا اور کپڑاوغیرہ دینے کاحکم

سوال

عید الفطر کا فطرانہ یعنی پشتو میں اس کو سرسایہ کہتے ہیں اس فطرانے کے رقم کے بدلے  کپڑے یا آٹا وغیرہ دینا جائز ہے يا نا جائز؟

جواب

 صدقہٴ فطر  میں فطرانے کی  رقم کے بدلے کپڑے اور آٹا وغیرہ دینابھی جائز ہے،البتہ اس بات کا خیال رکھے کہ اس کی قیمت  پونے دو کلو گندم کی قیمت سے کم نہ ہو۔

فتاوی شامی میں ہے:

“وما لم ينص عليه كذرة وخبز يعتبر فيه القيمة”.

(باب صدقة الفطر،2/364،ط،سعید)

فقط واللہ أعلم

 


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


زکات
صدقہ فطر کا نصاب اور وجوب
2025-09-30 15:00:52

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔