شرعی سوال و جواب

فکری شاہ ولی اللہ تنظیم کے بارے میں جامعہ کا موقف

فکری شاہ ولی اللہ تنظیم کے بارے میں جامعہ کا موقف


سوال

فکری شاہ ولی اللہ تنظیم کے بارے میں کیا رائے ہے ؟ جبکہ ان کی طرف منسوب عقائد کی کیا حیثیت ہے ؟

جواب

واضح رہے کہ تنظیم “فکرِ ولی اللہی”  سے منسلک افراد کے بعض نظریات  و عقائد    جمہور اہلِ سنت والجماعت کے نظریات سے ہٹ کر  ہیں؛ لہذا یہ تنظیم اوراس سے وابستہ افراداپنے مخصوص خیالات ونظریات،تعبیرات واصطلاحات کی بنا  پراہلِ حق علماء اوراہلِ سنت والجماعت سے جدا ہیں؛  لہذا اس تنظیم میں شمولیت یااس کے عقائد ونظریات کواپنانا اہلِ سنت، اہلِ حق کے راستہ سے انحراف ہے۔نیز یہ  فکر ولی اللّٰہی محض ایک دھوکہ ہے، جو حضرت شاہ ولی اللہ رحمہ اللہ کی  آڑ میں غلط نظریات کا  پرچار کرتے ہیں۔

اس تنظیم سے متعلق مفصل فتویٰ کے لیے ملاحظہ فرمائیں “فتاویٰ بینات” ج:1، ص:450 تا  466، ط:مکتبہ بینات،  اور” فتاویٰ عثمانی”ج:1، ص:95، ط:مکتبہ معارف القرآن۔

فقط واللہ اعلم


دارالافتاء :
جامعہ علوم اسلامیہ علامہ محمد یوسف بنوری ٹاؤن


علوم و فنون
اجتہاد اور اس کی شرائط
2025-09-27 08:36:51

یہ اصل سوال اور اس کا متعلقہ جواب ہے۔ جواب میں درج ماخذ، حوالہ اور شرائط ملحوظ رکھیں۔ کسی نئے یا مختلف معاملے کے لیے دارالافتاء سے رجوع کریں۔